واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کرنے والے وفاقی پراسیکیوٹر کو ہٹانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل"ولیم بار" نے غیر متوقع طور پر رات گئے پریس ریلیز جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ وفاقی پراسیکیوٹر جیفری برمین اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے نئی تعیناتی کا بھی اعلان کیا، جسکے فورا بعد وفاقی پراسیکیوٹر نے بیان جاری کیا کہ انہوں نے استعفیٰ دیا ہے نہ عہدہ چھوڑنے کا ارادہ ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی پراسیکیوٹر ٹرمپ کے دو سابق وکلا سمیت چار قریبی افراد کے خلاف تحقیقات کرر ہے ہیں۔