واشنگٹں: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت گرانے کی سازش ہوئی جو ناکام بنا دی گئی، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آئی کو رنگے ہاتھوں پکڑا، جیمز کومے اور ڈپٹی ڈائریکٹر مک کیب کو برے افراد قرار دے دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور دعویٰ، کہتے ہیں ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، اپنے ہی ادارے فیڈرل بورڈ آف انویسٹی گیشن پر الزام لگایا کہ منتخب صدر کو ہٹانے کی کوشش کی گئی لیکن اب ہمیں سازش کا مکمل علم ہو چکا ہے۔
امریکی اخبار کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایف بی آئی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، انہوں نے کہا ہے کہ یہ معاملہ اٹارنی جنرل ولیم بارکے سپرد کر دیا،سیاسی طورپر یہی بہتر ہے کہ وہ اس معاملے سے دور رہیں، ایف بی آئی کے سربراہ کا تقرر سابق صدر اوباما نے کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومے اور ڈپٹی ڈائریکٹر مک کیب بُرے افراد ہیں۔