پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلیپے اور ان کی کابینہ نے استعفی دے دیا، صدر ایمینوئل میکرون نے استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر سے جاری بیان میں استعفے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ صدر ایمینوئل کورونا لاک ڈاون کے سبب ملکی معیشت کی دن بدن خراب ہوتی حالت کی وجہ سے شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں، اپنی حکومت کے باقی رہنے والے آئندہ 2 سالوں میں وہ اپنے اوپر معیشت کو نہ سنبھالنے کا الزام دھونا چاہتے ہیں جو وزیراعظم فلیپے کی کرسی چھوڑنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ صدر میکرون کی سیاسی جماعت کو فرانس میں ہونے والے حالیہ لوکل الیکشن میں بھی بھاری شکست کا سامنا رہا ہے اور بڑے شہروں میں ان کی جماعت کا صفایا ہو گیاہے۔