چین: پانچویں منزل سے گرنے والے بچے کو راہگیر نے بچا لیا

Last Updated On 16 July,2020 11:49 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) یہ واقعہ چین میں پیش آیا، جہاں ایک بچہ حادثاتی طور پر کھیلتا ہوا کھڑکی سے باہر آ کر لٹک گیا، وہ خود پر قابو نہ رکھ سکا اور نیچے گر گیا تاہم ایک راہگیر نے اسے دبوچ کر اس کی جان بچا لی۔

یہ پورا واقعہ ایک دوسرے راہگیر نے اپنے موبائل سے ریکارڈ کرکے اسے سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ فوٹیج وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک دو سالہ بچہ عمارت کے شیڈ سے لٹکا ہوا اوپر اٹھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اچانک خود پر قابو نہ رکھتے ہوئے ہقا میں قلا بازیاں کھاتا ہوا نیچے گرنے لگا۔

ایک راہگیر یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا۔ اس نے اپنے حواس قابو میں رکھتے ہوئے اپنے بازو پھیلائے اور زمین پر گرتے ہوئے بچے کو اچانک دبوچ لیا۔

اس تصویر میں بچہ عمارت کے شیڈ سے لٹکا ہوا دکھائی دے رہا ہے

بچے کی عمارت سے گرتے ہوئے کی تصویر، عینی شاہدین کے مطابق بچہ جس عمارت کی بالکنی سے گرا وہ 100 فٹ اونچی تھی۔

وہ موقع جب راہگیر نے بچے کو اپنے ہاتھوں میں دبوچ کر اس کی جان بچائی

عمارت سے گرنے کے بعد بچے کو بظاہر کوئی چوٹ نہیں آئی لیکن اسے فوری طور پر چیک اپ کیلئے ہسپتال لے جایا گیا

راہگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میں اور وہاں سے گزرنے والے دیگر افراد یہ سارا منظر دیکھ رہے تھے۔ مجھ سے سمیت دیگر چار افراد نے بچے کو بچانے کیلئے ایک چادر تھام رکھی تھی۔

راہگیر نے کہا کہ تاہم جب بچہ عمارت سے قلا بازیاں کھاتا ہوا نیچے گرا تو میں نے فوری طور پر چادر چھوڑ کر اسے بازوؤں سے پکڑنے کا فیصلہ کیا اور اس میں کامیاب رہا۔ شکر ہے کہ میری کاوش کامیاب رہی اور اس بچے کو کوٰٗ چوٹ نہیں آئی۔