برازیلیا: (دنیا نیوز) پوری دنیا میں کورونا مسلسل جانیں لے رہا ہے، مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی۔
مہلک وائرس سے برازیل میں مزید ایک ہزار 261، امریکا میں 997 اور میکسیکو میں 579 اموات ہوئیں، بھارت میں مزید 614، ایران میں 199، سعودی عرب میں 42 اور ترکی میں 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کولمبیا میں مزید 190 افراد، عراق میں 87، مصر میں 59، انڈونیشیا میں بھی 87، پیرو میں 188 اور چلی میں 117 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے۔
امریکا میں مزید 71 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے، برازیل میں 39 ہزار، بھارت میں 32 ہزار اور جنوبی افریقا میں 12 ہزار کیسز ریکارڈ کئے گئے، دنیا بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 81لاکھ 66 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے چین جہاں کورونا کا آغاز ہوا تھا وہاں وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور کافی عرصے سے اموات میں کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا، امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا کو چینی وائرس کہا تھا جبکہ چین کی جانب سے یہ موقف اختیارکیا گیا کہ امریکی فوج کورونا وائرس کو چین لائی تھی۔