انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 7 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ترک وزارت داخلہ کے مطابق فوجی سروے کےلئے نکلا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے باعث دو پائلٹس سمیت 7 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے، طیارہ پیر کے روز سے اپنے مشن پر تھا۔
طیارے کو حادثہ مشرقی صوبے وان میں پیش آیا، ترک حکام نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔