برازیلیا: (دنیا نیوز) برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی، صدر ابھی بھی لاک ڈاؤن کے مخالف ہیں۔
صدر بولسونارو بھی مہلک وائرس کا شکار ہیں، آئسولیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائرس سے زیادہ لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مر جائیں گے۔انہوں نے کہا وہ زیادہ دیر تک معاشی پابندیاں برقرار نہیں رکھ سکتے، برازیل میں مزید 1299 ہلاکتوں سے مرنے والوں کی تعداد 76 ہزار 822 ہو گئی، 43 ہزار نئے کیسز کے ساتھ مریضوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی۔
واضح رہے کہ برازیل میں لاک ڈاون کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری تھے جن میں صدر بولسو نارو بھی شرکت کرتے رہے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ لاک ڈاون جلد ختم کیا جائے تاکہ معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں۔