کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے: اسدعمر

Last Updated On 16 July,2020 06:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹوں میں تقریباً ساٹھ فیصد کمی کے باعث متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بعض افراد کہہ رہے ہیں کہ ملک میں کورونا کے مریضوں میں کمی کورونا کے ٹیسٹوں میں کمی کی وجہ سے ہے۔

 

وفاقی وزیر نے وضاحت کی کہ اگر کورونا کے مثبت ٹیسٹوں کی شرح بائیس فیصد سے زیادہ ہوتی جو کہ جون کے وسط میں تھی تو گزشتہ روز کئے گئے 24262 ٹیسٹوں کے نتائج پانچ ہزار پانچ سو ہوتے جبکہ گزشتہ روز مریضوں کی تعداد دوہزار ایک سو پینتالیس تھی۔