ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس کی شکار 107 سالہ خاتون نے وباء کو شکست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر جدہ میں ایک ہسپتال میں کورونا کی وبا کا شکار 107 سالہ خاتون کے صحتیاب ہونے پر ہسپتال انتظامیہ اور مریضہ کے اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
جدہ ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد الغامدی نے تصدیق کی کہ 107 سالہ بزرگ خاتون کو کورونا کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ سانس کی شدید دشواری کا شکار تھی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس کی وجہ سے اسے ایمرجنسی شعبے داخل کیا گیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹر ربیٰ ہندی اور بدور العتیبی نے اس کی دیکھ بحال شروع کی۔
مریضہ کے ٹیسٹ لینے سے پتہ چلا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہے۔ اسے شدید نمونیا ہو گیا تھا اور سانس لینے میں سخت مشکل پیش آرہی تھی۔ اینستھیزیا ٹیم نے اسے ہسپتال میں داخل ہونے کے 4 دن کے اندر ہی وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا تھا۔ اس کے بعد اسے طبی ٹیم کی نگرانی میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اس کا ضروری علاج کرایا گیا۔
ایک ہفتہ کے اندر اس عورت کی صحت بہتر ہونا شروع ہوگئی اور اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔ ہسپتال میں مزید چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد خاتون صحتیاب ہوگئی گئی اور اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
الغامدی نے اس کیس کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی ، جنہوں نے بڑھاپے کی وجہ سے خاتون کو یقینی موت سے بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔