کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ صوبے میں دس سال تک کی عمر کے تین ہزار 249 بچے کورونا سے متاثر ہیں۔
کورونا وائرس کی صورتحال پر ترجمان سندھ حکومت نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ وبائی وار بچوں پر بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ 12 سے 13 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد بچے کورونا کا شکار ہوئے۔
In #Sindh, so far 3249 children under the age of 10 & 22,554 people above the age of 50 have been infected by #COVID19. Plz exercise all precautions, wear masks & people should not go out unnecessarily. Infection rate has come down but we have to ensure theres no spike during eid
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) July 19, 2020
مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے 22 ہزار 554 مرد اور خواتین کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ تاہم وبائی انفیکشن کی شرح کم ہونا شروع ہوئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے لوگوں سے اپیل کی کہ کوشش کرنی ہے کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافہ نہ ہو۔ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں۔