برازیلیا: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار سے تجاوز کر گئی، برازیل میں مزید 885، امریکا میں 813 اور میکسیکو میں 736 افرارد ہلاک ہوئے۔
برازیل کے صدر نے کہا کہ وبا کی وجہ سے لگائی گئیں پابندیاں معیشت کو تباہ کر دیں گی، وائرس کا شکار صدر نے اپنے حماتیوں سے خطاب میں کہا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس کے ریکارڈ تعداد میں مریض سامنے آئے ہیں، دنیا بھر میں مزید 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 44 لاکھ سے بڑھ گئی۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں ایک لاکھ 42 ہزار 877 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں، اس وقت کورونا کے امریکا میں 19 لاکھ 15 ہزار 175 مریض ہسپتالوں اور خصوصی طور پر قائم کئے گئے قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جب کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے کچھ مریضوں کو گھروں میں بھی آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ دنیا بھر میں 86 لاکھ 18 ہزار 105 کورونا مریض علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔