سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے عوام 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جبکہ پندرہ اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ اعلان کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری کئے ایک پیغام میں کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان پوری مسلمان برادری کےلئے ایک جائے پناہ ہے اور کشمیری عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری 14 اگست کو ایک بیان کے ذریعے عالمی برادری پر واضح کریں گے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی اور اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام پندرہ اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر مناکر ریاست پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کےخلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔