صدر ٹرمپ نے امریکا کو بہت نقصان پہنچایا، جو بائیڈن اور کملا ہیرس کی مشترکہ پریس کانفرنس

Last Updated On 13 August,2020 01:53 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈیموکریٹک صدارتی امید وار جوبائیڈن اور نائب صدارت کی امیدوار کملا ہیرس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کو بہت نقصان پہنچایا۔

ریاست کیرولینا کے شہر ولمنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدراتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر کملا ہیرس نے کہا ہے ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ امریکا کی نائب صدر ہوں گی۔ وہ ملک کے لیے کام کرنے کے لیے بھر پور انداز میں تیار ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے صدرٹرمپ نے ایک بار پھر نائب صدارت کی امیدوار کملا ہیرس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ کملا ہیرس پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو امریکہ کی نائب صدر کا انتخاب لڑیں گی، ان کا اپنا تعلق کیلیفورنیا والدہ بھارت نژاد اور والد جمیکا میں پیدا ہوئے۔ کملا ہیرس کو کافی عرصے تک صدارتی امیدوار کی دوڑ میں مقبول شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ اس سے قبل وہ ریاست کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات رہ چکی ہیں۔