کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 14 ہزار فائرفائٹرز بجھانے کی کوششوں میں مصروف

Published On 10 September,2020 09:28 am

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، دھوئیں نے سان فرانسسکو کے علاقے کا آسمان سرخی مائل کر دیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 14 ہزار فائر فائٹرز 28 بڑی جگہوں پر لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ مغربی علاقوں میں مزید 17 جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

اس سال اڑھائی لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے، 8 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام نے غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر ریاست میں موجود جنگلات پر مشتمل 18 نیشنل پارکس کو بند کر دیا ہے۔