ملائیشیا نے پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

Published On 09 September,2020 02:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملائشیا نے کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے ممالک جن میں کورونا مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے، ان پر پابندی گزشتہ روز سے نافذالعمل کی گئی ہے۔ ملائشین حکام کی جانب سے جو فہرست جاری کی گئی ہے ان میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، بھارت، فرانس، بنگلہ دیش، اٹلی، ارجنٹینا، عراق، ترکی، سپین، امریکہ، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، ایران، جنوبی افریقہ، میکسیکو، چلی، ، برطانیہ، فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

ملائشیا میں کورونا کے 10 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 128 ہے۔ ملائشین حکومت نے ملک میں کورونا کے بڑھتے خطرے کے سبب بیرون ممالک کے شہریوں پرپابندی عائد کی ہے۔