سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) سویڈن میں 2020 کا نوبل انعام برائے فزکس 3 سائنسدانوں کےنام کر دیا گیا
سٹاک ہوم میں نوبل انعام کااعلان دی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس نے کیا، انعام حاصل کرنے والوں میں برطانوی، جرمن اورامریکی خاتون سائنسدان شامل ہیں۔ برطانوی سائنسدان راجر پینروز کو بلیک ہول اور دیگر 2کو گلیکسی پرتحقیق کرنے پر انعام سے نوازا گیا۔
BREAKING NEWS:
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 6, 2020
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2020 #NobelPrize in Physics with one half to Roger Penrose and the other half jointly to Reinhard Genzel and Andrea Ghez. pic.twitter.com/MipWwFtMjz
کمیٹی کاکہنا ہے رین ہارڈ جنزیل اور آندریا گیز نے ہماری کہکشاں کے مرکز میں بلیک ہول کا مضبوط ثبوت فراہم کیا ہے انعام کی آدھی رقم برطانوی سائنسدان اور باقی آدھی جرمن اور امریکی خاتون سائنسدانوں میں تقسیم کی جائے گی۔