لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے ہسپتال میں نو زائیدہ بچوں کی ہلاکت کے کیس میں نرس کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس نے خاتون نرس پر 8 بچوں کو قتل کرنے کے الزامات عائد کر دیئے ہیں۔ پولیس نے ملزمہ پر 10بچوں کے قتل کی کوشش کا بھی الزام لگایا ہے۔ لوسی لیٹس کو آج عدالت پیش کیا جائے گا۔ 30 سالہ ملزمہ کو منگل کے روز تیسری مرتبہ گرفتار کیا گیا۔
یہ کیس 16-2015 میں ہلاک ہونے والے بچوں سے متعلق ہے۔ پولیس کے مطابق کیس سے متعلق والدین کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔