شہزادہ ولیم ،مڈلٹن دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرنے لگے،بچوں سے ویڈیو کال پربات چیت

Published On 16 October,2020 08:00 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ سال کے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے پاکستان کے جن سکولوں میں گئے تھے، وہاں کے بچوں کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی۔

اسلام آباد ماڈل سکول کے بچوں نے ورچوئل میٹنگ کے دوران شاہی جوڑے کے ساتھ ڈرائنگ گیم کھیلی اور ان سے سوالات بھی کرتے رہے۔

شاہی جوڑے نے لاہور میں قائم ایس او ایس چلڈرن ویلج کے بچوں کے ساتھ بھی ویڈیو چٹ چیٹ کی اور کورونا کے بعد کی صورتحال پر بچوں کی رائے معلوم کی۔

یہ بھی پڑھیں: خوش آمدید: برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد، مہمانوں کا پرتپاک استقبال

بچوں کے ساتھ گزارے لمحات کی ویڈیو کنسنگٹن پیلس کے انسٹا گرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی شئیر کی گئی۔

تدریسی عملے نے برطانوی شاہی جوڑے کوبتایا کہ مارچ سے ستمبر تک اسکول بند تھے لیکن رابطہ ایپلی کیشنز کے ذریعے تدریسی عمل جاری رکھا گیا۔

برطانوی شاہی جوڑے نے لاہور میں ایس او ایس چلڈرن ولیج کے عملے سے بھی گفتگو کی جب کہ جوڑے کو بچوں کو کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے تربیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

شاہی جوڑے نے پاکستان کے دورے کا سال مکمل ہونے پر اسکول کی طالبات سے بذریعہ کال سے متعلق ٹوئٹ کرکے بتایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول یونیورسٹی کالونی کا دورہ کیا تھا، شاہی جوڑا سکول میں بچیوں میں گھل مل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان، کیٹ مڈلٹن مشرقی لباس میں رنگ گئیں

شہزادی کیٹ مڈلٹن نیلے رنگ کے پاکستانی لباس میں ملبوس مشرق و مغرب کا حسین امتزاج دکھائی دے رہی تھیں۔ شہزادہ ولیم نے سیاہ پتلون اور ہلکے آسمانی رنگ کی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔

شاہی جوڑا شہر بے مثال کے دلفریب موسم اور چمکیلی دھوپ سے لطف اندوز ہوتا ہوا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول یونیورسٹی کالونی پہنچا جہاں سکول انتظامیہ نے انہیں خوش آمدید کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا گرلز ہائی سکول اسلام آباد کا دورہ، مختلف شعبوں کا جائزہ

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن سکول کے بچوں میں گھل مل گئے تھے، شاہی جوڑے نے سکول میں ریاضی کی کلاس کا معائنہ بھی کیا، شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے سکول کے مختلف حصے دیکھے، سکول انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو سکول سے متعلق بڑیفنگ بھی دی۔