ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے جیزان صوبے میں سعودی تیل کی تنصیبات پر کیے جانے والے حملے کو ناکام بنا دیا ہے
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی فورسز نے ’دھماکہ خیز مواد سے لدی دو کشتیوں کو تباہ کر دیا جو حوثی باغیوں نے تیل کی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے بھیجی تھیں واقعے میں بغیر پائلٹ والی کشتیوں کا استعمال ہوا تھا۔
ایس پی اے کے مطابق حملہ بدھ کی شب ہوا تھا اور اس کی وجہ سے تیل کی تنصیبات پر آگ لگ گئی تھی لیکن اس پر بعد میں قابو پا لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔