لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا، عمر رسیدہ افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے، 90 سالہ خاتون ویکسین لگوانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
خاتون مارگریٹ کینن کلینیکل ٹرائل کے بعد پہلی خاتون ہیں جنہیں کورونا ویکسین لگائی گئی ہے، خاتون کا تعلق شمالی آئرلینڈ سے ہے۔ انہیں سٹی یونیوسٹی ہسپتال میں ویکسین لگائی گئی۔
ویکسین پہلے عمر رسیدہ افراد اور طبی شعبے سے وابستہ ملازمین کو دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر نے فیصلہ کیا ہےکہ ویکسین پرعوام کا اعتماد قائم کرنے کے لئے وہ خود بھی ویکسین لگوائیں گے۔ شاہی جوڑے کو امید ہے کہ انہیں کورونا ویکسین استعمال کرتے دیکھ کر عوام ویکسین لگوانے سے انکار نہیں کریں گے۔ برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ عوام تک ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کلینک ہفتے کے ساتوں روز کھلے رکھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار 434 ہو چکی ہے۔