جنوبی کوریا نے عوام کیلئے کورونا ویکسین کی خریداری کے معاہدے کرلئے

Published On 08 December,2020 06:27 pm

سیول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا نے اپنی 88 فیصد آبادی کے لئے کورونا ویکسین کی خریداری کے معاہدے کرلئے ہیں۔

 جنوبی کوریا کی حکومت نے امریکی اور برطانوی کمپنیوں سے ویکسین کی کروڑوں ڈوز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ 4 کروڑ 40 لاکھ افراد آبادی میں سے 88 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جائیں گی، انتظامیہ نے کورونا ویکسین کو وطن پہنچانے کے لئے طیاروں میں کولڈ سٹوریج کا انتظام بھی کرلیا ہے۔