بھارت میں پراسرار بیماری پھیلنے سے 450 سے زائد افراد ہسپتال منتقل، ایک شخص ہلاک

Published On 08 December,2020 03:40 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پراسراربیماری سے 450 سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ مرض سے ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔

آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں سیکڑوں افراد کو پراسرار بیماری کا سامنا ہے، متاثرہ افراد کو قے، دست اور بیہوشی کی شکایت پر شہر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

خصوصی میڈیکل ٹیموں نے بیماری کے بارے میں جاننے کے لیے پانی اور دوسری اشیا کے ٹیسٹ کیے ہیں۔ متاثرہ لوگوں میں بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے۔