پیرس میں مظاہرے جاری، پولیس سے جھڑپیں، گاڑیاں اور املاک نذر آتش

Published On 06 December,2020 11:34 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ایک بار پھر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، ہزاروں شہری پولیس تشدد کے بڑھتے واقعات اور متنازع سکیورٹی قانون کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، عوام کو منتشر کرنے کے لئے فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا، مشتعل افراد نے گاڑیوں اور املاک کو نذر آتش کردیا۔

بھڑکتی آگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے مناظر میں فرانسیسی دارالحکومت ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔ ہزاروں شہری پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے، پولیس تشدد اور متنازع سیکورٹی بل کے خلاف مظاہرہ کیا، قانون واپس لینے کا کہا۔

پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی، لاٹھی چارج بھی کیا، مشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگائی، املاک کو نقصان پہنچایا،حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت دنیا کو آزادی کا بھاشن دیتی ہے مگر اپنے ملک کے شہریوں کی آزادی چھین لی ہے۔
 

Advertisement