لاہور: (دنیا نیوز) ظالم اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
جمعہ کے روز اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر ظالم اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا تھا۔ مغربی کنارے میں سینکڑوں افراد نے شہید کے جنازے میں شرکت کی اور فلسطینی کی آزادی کے نعروں کے ساتھ سپرد خاک کیا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے چڑھائی کی تھی تاہم نڈر فلسطینیوں کی مزاحمت نے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔ یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کو مارا پیٹا اور خونخوار کتوں سے بھی ڈرایا یہاں تک کہ املاک کو نذر آتش بھی کیا لیکن فلسطینی اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔