بنگلا دیش نے روہنگیا مہاجرین سے آنکھیں پھیر لیں، سینکڑوں جزیرے پر منتقل

Published On 04 December,2020 04:43 pm

ڈھاکا: (دنیا نیوز) میانمار سے گھر بار چھوڑ کر بنگلا دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین سے بنگلا حکام نے بھی آنکھیں پھیر لیں، سینکڑوں مہاجرین کو کھلے سمندر میں جزیرے پر منتقل کر دیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جزیرہ صرف 20 برس پہلے معرض وجود میں آیا ہے اس لیے فی الحال وہ انسانی رہائش کے لیے موزوں نہیں ہے۔ تاہم بنگلہ دیشی حکام کہتے ہیں کہ مہاجر کیمپوں میں رش زیادہ ہونے کے باعث نئے مہاجرین کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ 1600 مہاجرین پر مشتمل پہلا گروپ سمندری جہاز کے ذریعے جزیر پر منتقل کردیا گیا۔