واشنگٹن: (دنیا نیوز) نو منتخب صدر جوبائیڈن نے امریکی قوم سے اپنی حکومت کے پہلے 100 روز کے دوران ماسک لازمی پہننے کی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انسداد کورونا کیلئے سابق صدور کے ساتھ مل کر کام کرنےکے عزم بھی ظاہر کیا۔
جوبائیڈن نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں، بسوں اور ہوائی جہازوں میں ماسک لازمی پہننے کیلئے حکم نامہ بھی جاری کریں گے، انہوں نے کہا ہے کہ وبا کے تدارک کیلئے سابق صدور کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہوگی۔
دوسری جانب تین سابق امریکی صدور نے کہا ہے کہ وہ ویکسین کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے سب کے سامنے یہ انجکشن لگوائیں گے۔