مسقط: (روزنامہ دنیا) عمان کی جانب سے بھارت سمیت 103ممالک کیلئے انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا جارہا ہے تاہم فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جن ممالک کے لئے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کی گئی ہے ، ان کی پہلی فہرست میں یورپی یونین، دوسری فہرست میں جنوبی امریکا کے ممالک برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، وینزویلا اور ایکواڈور، تیسری فہرست میں بھارت، جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، روس، چین، برونائی دارالسلام، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، بوسنیا اور ویتنام کے علاوہ دیگر عرب ممالک بھی شامل ہیں۔
تاہم کسی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا،اس حوالے سے عمانی پولیس نے بتایا کہ مشروط ویزے کیلئے سیاح کو دس دن کے قیام کی اجازت ہوگی۔