کسانوں کیخلاف متنازع قوانین، بھارتی سپریم کورٹ نے کالعدم کرنے کی وارننگ کر دی

Published On 11 January,2021 06:16 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے کسانوں کی بڑی جیت، بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ قوانین کو کالعدم قرار دینے کی وارننگ جاری کردی۔

کسانوں کی جانب سے قوانین کالعدم قرار دینے کی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جہاں ججز نے بھارت سرکار کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وارننگ دی کہ حکومت خود قوانین پر عملدرآمد کو روکے ورنہ عدالت روکے گی۔

ججز نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ بھارتی حکومت نے زرعی قوانین کو انا کا مسئلہ بنا لیا ہے، حکومت کے رویہ سے مایوسی ہوئی، عدالت اپنے اوپر کسی کی موت کا ذمہ نہیں لینا چاہتی۔
 

Advertisement