نئی دہلی: (دنیا نیوز) کسان بھارتی یوم جمہوریہ پر مودی سے ٹکر لینے کیلئے تیار ہو گئے، 26 جنوری کو سو کلو میٹر لمبی ٹریکٹر پریڈ کی جائے گی۔ تین لاکھ مظاہرین دلی کے باہر موجود ہیں۔ کاشتکاروں کے حکومت کے ساتھ مذاکرات مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔
کسانوں نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دیئے، کاشتکاروں نے دو لاکھ ٹریکٹرز کا رخ دلی کی طرف کر لیا۔ مارچ روکنے کیلئے طاقت کا اندھا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں سکیورٹی اہلکار راستوں پر تعینات کر دیئے گئے، تین لاکھ مظاہرین دلی کے باہر موجود ہیں۔
راجستھان، پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر کھنڈ ریاست میں بھی کسانوں نے ٹریکٹرز پر بڑی ریلی نکالی۔ شہر میں ہونے والے پرامن احتجاج پر بھارتی پولیس نے دھاوا بول دیا، کئی کسان زخمی ہو گئے۔
کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ ان کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے،26 جنوری کو سو کلومیٹر لمبی ٹریکٹر پریڈ کی جائے گی۔