نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی کی پالیسیوں پر سابق نائب صدر بھی پھٹ پڑے، حامد انصاری کہتے ہیں بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں، وزیراعظم نے انتخابات جیتنے کے لیے ہند ودھرم کا استعمال کیا۔
بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری نے مودی سرکار کے مسلم مخالف ایجنڈے پر واضح بات کہہ دی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی سوانح حیات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں ہندوستانی مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
سابق نائب صدر نے مزید کہا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے ہند ودھرم کا استعمال کیا، مودی سرکار میں سیکولرازم نام کی کوئی چیز نہیں ہے،مسلمان ڈنڈے مارنے کے واقعات سے پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ محمد حامد انصاری 2007 سے 2017 تک بھارت میں نائب صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، وہ کئی ممالک میں بھارت کے سفیر بھی تعینات رہے۔