سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں لگنے والی آگ سے درجنوں گھر جل کر خاک ہو گئے۔
ملک کے مغربی علاقوں پرتھ اور پرتھ ہلز کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے سینکڑوں فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر مصروف ِعمل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں کام میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکل کر محفوظ مقامات پر جانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
The fire in Wooroloo has burnt through more than 7000 hectares of land, destroying multiple homes with still more under threat. #9News https://t.co/st8nPiTQlt
— 9News Perth (@9NewsPerth) February 2, 2021
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں گذشتہ برس بھی آگ لگی تھی جس میں ہزاروں ایکڑ کا علاقہ شعلوں کی نذر ہو گیا تھا۔