نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کسانوں کی مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف تحریک جاری ہے، مودی نے دلی کے اردگرد سکیورٹی بڑھا دی۔ کانگریس سمیت تمام بڑی اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
مودی کسانوں کی تحریک سے خوف زدہ، دارالحکومت دلی کے اطراف سکیورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا، کسانوں نے اتردیش اور اترکھنڈ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ رہنماوں نے زرعی قوانین کو معطل کرنے کی پیش کش بھی پھر مسترد کر دی۔
غازی پور بارڈر پر کسان رہنما راکیش ٹکیٹ نے کیل لگانے کی جگہ پر مٹی ڈال کر پھول لگا دیئے جبکہ کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کی ٹریکٹر پریڈ نے تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے۔
کانگریس سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے کسانوں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی، دھرنوں کے مقامات پر انٹرنیٹ بند کردیا۔
گذشتہ روز کسانوں کی جانب سے کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر کئی علاقوں میں ٹریفک مکمل بند رہی،