ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے مختلف شہروں میں ہونےو الے مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
میانمار کے شہر ینگون Yangon میں ہزاروں افراد نے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا ،چند افراد زخمی ہو گئے، لوگوں نے فوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
نرسوں کے احتجاج میں لوگوں سے سول نافرمانی کا مطالبہ بھی کیا گیا احتجاج میں شریک افراد نے سیاسی رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔