چلی میں اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت پر پولیس اور مظاہرین پھر آمنے سامنے

Published On 09 February,2021 11:06 am

سان تیاگو: (دنیا نیوز) چلی میں پولیس کے ہاتھوں اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت پر عوام کا غم و غصہ کم نہ ہو سکا، پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔

آرٹسٹ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر چلی کے دارالحکومت سان تیاگو کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، پولیس نے واٹر کینن کا بھرپور استعمال کیا تو نوجوانوں نے بھی خوب پتھر برسائے، جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔