نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کسانوں کا متنازع زرعی قوانین کے خلاف ملک گیر احتجاج مسلسل جاری ہے۔ لوک سبھا میں میں پنجاب کےارکان نے بی جے پی رکن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پنجابی رکن اسمبلی نے خطاب میں کہا ہے کہ اگر کسانوں کے ساتھ یہی سلوک کریں گے تو مودی سرکار مزید ذلیل ہو گی۔
کسانوں کے معاملے پر بھارتی پارلیمان میں گرما گرمی، لوک سبھا میں پنجاب کےارکان نے بی جے پی رکن کی خوب درگت بنائی۔ بھگونت مان نے خطاب میں کہا ہے کہ اگر کسانوں کے ساتھ یہی سلوک کریں گے تو مودی سرکار ذلیل ہی ہو گی۔ رنویت سنگھ نے کہا کہ مذاکرات ہو چکے ہیں اب بس متنازعہ قوانین واپس لیے جائیں۔
مودی کے ستائے کسانوں نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کر دیا، راجستھان میں کل سے ٹول ٹیکس نہیں دیا جائے گا، مشترکہ کسان مورچہ نے 18فروری کو بھارت بھر میں ٹرینیں بند کرنے کا پلان بنا لیا۔