میانمار: فوجی بغاوت کے بعد عسکری حکام کاانتخابات کروانے کا اعلان

Published On 16 February,2021 07:03 pm

ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد عسکری حکام نے پہلی پریس کانفرنس کی اور انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔

رولنگ کونسل کے نام سے قائم ایگزیکٹیو باڈی کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فوجی بغاوت کا مقصد شفاف انتخابات کروانا اور اقتدار عوام کو منتقل کرنا ہےتاہم انہوں نے انتخابات کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی۔

دوسری جانب میانمار میں چین کے سفیر نے بغاوت میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کی صورتحال وہ نہیں جو چین چاہتا ہے۔