ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے، لوگوں نے ملٹری کے زیراہتمام چلنے والے بینک سے پیسے نکلوانے شروع کر دیئے۔
میانمار کے شہر ینگون میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگ صبح سویرے ہی ملٹری بینک کے باہر جمع ہو گئے اور اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے شروع کر دیئے۔ بینک نے رقم نکلوانے کی حد کم سے کم کر دی ہے جس پر بینک کے باہر لوگوں نے مظاہرہ بھی کیا۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ حکام نے زبردستی ان کی رقم بینک میں روک رکھی ہے۔