لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل نے شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق شہادہ ہیری نے اپنے فیصلے ملکہ برطانیہ الزبتھ کو آگاہ کردیا۔ شہزادہ ہیری نے گزشتہ سال شاہی ذمہ داریاں چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا تاہم ملکہ الزبتھ نے شہزادہ ہیری کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی مہلت دی تھی۔
بکنگھم پیلس سے جاری میں کہا گیا ہے کہ ڈیوک آف سسکس کے فیصلے پر سب دکھی ہیں، وہ شاہی خاندان ان افراد میں سے ایک ہیں جنہیں عوام سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔