امریکا اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے تو تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں: چین

امریکا اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے تو تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں: چین

دارالحکومت بیجنگ میں خطاب کرتے ہوئے چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی Wang Yi نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ واشنگٹن کو چاہیے کہ وہ ہانگ کانگ ، سنکیانگ اور تائیوان جیسے حساس امور سمیت اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے ۔

انہوں نے تجارتی پابندیاں ہٹانے اور لوگوں کے لوگوں سے رابطے بحال کرنے پر بھی زور دیا۔