اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی سفیر نونگ رانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین آئرن برادر ہیں ،تحفے میں دی گئی چینی کورونا ویکسین منصوبے کےمطابق استعمال کی جارہی ہیں، دو روز کےدوران تمام امور شیڈول کےمطابق نمٹائے گئے۔
چینی سفیر نونگ رانگ نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کاپہلا ملک ہے جسے چین نے تحفے میں ویکیسنز دی ہیں جو دونوں ممالک کےمابین آہنی بھائی چارے کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان نے ویکسینیشن کیلئے بہترین پروگرام ترتیب دیاہے جس کےتحت پانچ سو سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں ایک دن میں چالیس ہزارافراد کو ویکیسن لگائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں ویکسین کے کمرشل سطح پرتبادلے کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔