اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 914 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 128 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 162، سندھ میں 2 لاکھ 50 ہزار 43، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 180، بلوچستان میں 18 ہزار 849، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 915، اسلام آباد میں 41 ہزار 819 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 160 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 81 لاکھ 55 ہزار 766 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 319 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 53 ہزار 128 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 914 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 854، سندھ میں 4 ہزار 66، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 948، اسلام آباد میں 478، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 270 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔