اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 53 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار886 ہو گئی، مزید ایک ہزار 302 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے، وبا سے متاثر ایک ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا مزید 53 زندگیاں نگل گیا، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار866ہوگئی۔ مزید ایک ہزار 302 افراد میں وائرس کی تصدیق سے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ51 ہزار842 ہوگئی۔ ملک بھر میں اب بھی کورونا کے32 ہزار454 ایکٹو کیسز ہیں۔
سندھ میں 2لاکھ49 ہزار 498، خیبرپختونخوا میں 68 ہزار 4 کورونا کے مریض ہیں۔ پنجاب میں ایک لاکھ 59 ہزار705، اسلام آباد میں 41 ہزار 734 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ بلوچستان میں 18 ہزار 844، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 9 ہزار144 تک پہنچ گئی جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار913ہو گئی۔ وبا سے متاثر ایک ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔