ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے روکنے کے لئے فورسز نے بدترین تشدد کیا، اہلکاروں نے مظاہرین براہ راست فائرنگ کرکے 18 افراد کو قتل کردیا، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق میانمار کی فورسز نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا، اہلکاروں نے فائرنگ کرکے متعدد افراد کو ہلاک کردیا، سب سے بڑے شہر ینگون میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، فورسز نے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کردی، کئی شہری ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، 300 سے زیادہ شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، شہر منڈالے اور مونیوا میں بھی پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین ہلاک ہوئے۔
فورسز کے تشدد سے بچنے کے لئے مظاہرین نے آگ بجھانے والا کیمیکل فورسز پر سپرے کیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ فوسز نے بے دردی سے قتل عام کیا۔
اقوام متحدہ سمیت میانمار کے ہمسایہ ممالک نے مظاہرین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذ مت کی۔