امریکا نے میانمار کی فوجی حکومت کو مزید پابندیوں کی وارننگ دے دی

Published On 02 March,2021 08:41 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے میانمار کی فوجی حکومت کو مزید پابندیوں کی وارننگ دے دی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی میانمار کے خلاف سخت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے خبردار کیا ہے کہ برمی فوج مظاہرین پر تشدد سے باز رہے، انہوں نے کہا کہ میانمار میں سویلین حکومت بحال نہ کی گئی اور مظاہرین کی ہلاکتیں بند نہ ہوئیں تو امریکا مزید پابندیاں لگا دے گا۔

دوسری جانب امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس میں میانمار کے خلاف سخت فیصلوں کی سفارش کی ہے۔