ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں ہزاروں افراد بینڈ باجے لے کر سڑکوں پر نکل آئے، شرکا نے فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی۔
ینگون شہر میں ہونے والے مظاہرے میں طلبہ، انجینئرز اور سماجی کارکنوں نے حصہ لیا، مظاہرین پرامن اور منظم انداز میں ریلی کو لے کر چلتے رہے۔ لوگوں نے سیاسی رہنماؤں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ لوگ جمہوریت کے حق میں اور فوجی بغاوت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔
ملٹری انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں اور مظاہرین کی ہلاکت کے باوجود عوام کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔