سان تیاگو: (دنیا نیوز) چلی میں حکومت مخالف ہفتہ وار احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں ہوئیں، متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
دارالحکومت سان تیاگو کی سڑکین میدان ِجنگ بن گئیں، سرکاری فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، واٹر کینن کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، چند مظاہرین زخمی بھی ہو گئے۔
نوجوانوں نے مرکزی چوک پر قبضہ جما لیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ چلی کے عوام بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔