کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں، حزب اسلامی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حکومت ان سے کئے گئے وعدے پورے کرے، وہ امن معاہدے کا احترام کرتے ہیں۔
کابل میں خطاب کرتے ہوئے حزب اسلامی کے سربراہ گل بدین حکمت یار نے اشرف غنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں امن بحال کیا جائے، ٹارگٹ کلنگ روکی جائے، قومی خزانے میں ہونے والی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے۔
حزب اسلامی کے کارکنوں نے کابل میں حکومت کے خلاف ریلی بھی نکالی۔ انہوں نے غنی حکومت کو مہلت دی ہے کہ دس روز میں ان کے مطالبات پورے کئے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔