زیورخ: (دنیا نیوز) سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی لگا دی گئی، سوئس اسلامک گروپ نے فیصلے کے دن کو یوم سیاہ قرار دیا اور کہا کہ فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
حجاب پر پابندی کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم میں ابتدائی نتائج کے مطابق سوئس عوام کی اکثریت نے پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔ سوئٹزر لینڈ میں 54 فیصد لوگوں نے نقاب پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا۔
سوئٹزرلینڈ میں دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے مطالبے پر ریفرنڈم کروایا گیا ہے۔ سوئس اسلامک گروپ نے فیصلے کے دن کو یوم سیاہ قرار دیا۔