نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کسان خواتین تحریک کا ساتھ دینے کے لیے دلی پہنچنا شروع ہو گئیں، مختلف ریاستوں سے 50 ہزار خواتین کا دستہ دلی کی طرف بڑھ رہا ہے، کاشکاروں نے ریاستی انتخابات میں مودی مخالف مہم بھی تیز کردی۔
کسانوں کے احتجاج میں شدت، وومن ڈے پر خواتین کی بڑی تعداد کا دلی کی طرف مارچ شروع ہو گیا۔ ہریانہ، راجستھان، یوپی اور پنجاب سے ہزاروں کسان خواتین دلی پہنچ رہی ہیں۔ خوفزدہ مودی سرکار نے دلی کے ارگرد کے بارڈرز بند کر دیئے، ہریانہ اور اترپردیش سے دلی کی طرف آنے والی شاہرایں بند کر دی گئیں۔ سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم جمع ہو گیا، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ادھر بھارت میں ایک اور کسان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، ہریانہ کے کسان نے خود کو درخت پر پھانسی لگا کر جان دے دی۔ کاشکاروں نے ریاستی انتخابات میں مودی مخالف مہم بھی تیز کر دی۔ مودی کو بنگال میں ممتا بینر جی آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔