پاکستانی ڈھول پرفارمنس برطانیہ کے تعلیمی نصاب میں شامل

Published On 29 March,2021 10:38 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے پاکستانی ڈھول پرفارمنس کو انگلینڈ کے تعلیمی نصاب میں شامل کرلیا ہے۔

انگلینڈ نے میوزیکل تعلیم کے لیے نئے کورسز اور نصاب میں پاکستان اور بھارت سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کرلیا۔موسیقی کے جاری نئے نصاب میں انگلینڈ کی ہی میوزیکل تنظیم ’دی ڈرم فاؤنڈیشن‘ کے ارکان کے پاکستانی موسیقار کی ڈھول کی موسیقی کو نصاب کا حصہ بنایا ہے۔

مذکورہ نصاب کا مقصد موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو یہ سمجھانا ہے کہ دنیا کے کس خطے اور ملک میں کس طرح کی موسیقی کو روایتی حیثیت حاصل ہے۔
 

Advertisement